پشاور(مانند نیوز) رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں منعقدہ تقریب میں افغان لڑکی سلمیٰ رحمت کوافغان مہاجرین کے بچوں وبچیوں کی تعلیمی خدمات پرعالمی رضاکار ایوارڈ سے نواز ا گیا،انہیں پشاورمیں سینکڑوں افغان بچوں وبچیوں کوچائلڈ لیبر سے بچانے اور انہیں تعلیم کی طرف راغب کرانے پراس اعزاز سے نوازاگیا۔انہوں نے یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کے نام کی جو اسوقت تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس ضمن میں عالمی رضاکارتنظیم وی ایس اواورپارٹیسیپٹری رورل ڈیویلپمنٹ سوسائیٹی کے زیراہتمام تقریب میں کمشنریٹ فارافغان رفیوجیز خیبرپختونخوا کے بدرمنیرخان،محکمہ تعلیم پشاور افسران،وی ایس او کنٹری ڈائریکٹر سحر آفشین،پروگرام آفیسر نداصغریٰ، پی آرڈی ایس کے چیف ایگزیکٹیونعمت اللہ،صوبائی سربراہ طارق حیات یوسفزئی، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے اعجازخان،کے پی کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی پروگرام ڈائریکٹر آمنہ درانی،صوبائی محتسب و سول سوسائیٹی کے نمائندوں کے علاوہ دنیابھر سے سینکڑوں رضاکار خواتین اورعالمی اداروں کے نمائندوں نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔وی ایس او کنٹری ڈائریکٹر سحر آفشین نے بتایا کہ وی ایس او 24سے زائد ممالک میں تعلیم، صحت ودیگر شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے علاوہ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ہرسال کی طرح امسال بھی 25سے 30ممالک سے بہترین رضاکاروں کا انتخاب کیا گیا جس میں سلمیٰ رحمت کو بہترین رضاکار کا ایوارڈ ملناہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے اورامید ہے کہ آئندہ سال بھی خیبرپختونخوا سے ہی ہمارے رضاکار یہ ایوارڈاپنے نام کریں گے۔شرکائکو بتایا گیا کہ مس سلمیٰ افغان مہاجرین کے بچوں وبچیوں خصوصا سٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود اورافغان کمیونٹی اوروالدین میں بھی تعلیمی شعور اجاگرکررہی ہیں جنہوں نے سینکڑوں ایسے بچوں کی نشاندہی کی جو سکولوں سے باہر ہیں اورانہیں سرکاری سکولوں میں داخل کرایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمیٰ رحمت کاکہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنانہ صرف اس کیلئے بلکہ پوری قوم کیلئے فخر کامقام ہے۔ بچے جس ملک یا قوم سے بھی تعلق رکھتے ہوں انہیں تعلیم دینا ہم سب کا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔سلمیٰ رحمت نے حکومت، وی ایس او اورپی آرڈی ایس کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے انہوں نے اپنی کمیونٹی کی خدمت کی اوریہ ایوارڈجیتا۔آخر میں افغان کمشنریٹ، وی ایس اواورپی آرڈی ایس کیجانب سے انہیں ٹیبلیٹ،سرٹیفیکیٹ و دیگر قیمتی تحائف سے بھی نوازاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے