پشاور(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پی کے 74 کے امیدوار ارباب اللہ یار خان کے ہمراہ پشاور کے نواحی علاقے بڈھنی آمد مقامی رہنما حاجی مشرنگ کے حجرے میں کارکنوں سے ملاقات کی اور اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کے پہنائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم نے تاریخی طور پر عوام کی اے این پی کے ساتھ آبا و اجداد سے جڑے سیاسی رشتے کی لاج رکھی ہے خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ارباب اللہ یار کی شکل میں عوام سے گراس روٹ پر تعلق رکھنے والے عوامی مسائل سے باخبر شخصیت کے طور پر ایک متحرک امیدوار موجود ہے جو انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کبھی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی والی سیاست نہیں کی باچا خان سے لے کر موجودہ قیادت تک عوامی نیشنل پارٹی نے عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط رکھا اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور ائندہ انتخابات میں بھی عوامی نیشنل پارٹی اپنے عوامی مینڈیٹ کے مطابق سولو فلائٹ کرے گی اور انشائاللہ ہر پی کے پر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو کئی سال دھوکے میں رکھنے والوں نے 10 سال تک حکومت کی لیکن صوبے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا جس کے باعث عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے عوام کو مایوسی سے نکال کر نئی جہد کے ساتھ انتخابات میں کامیاب ہو کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے جو امیر حیدر خان ہوتی کے وزارت اعلی کے بعد رک گیا تھا