سوات(مانند نیوز)تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی، مرغ باز گروپ گرفتار، سٹے پر لگائی گئی مبلغ 14 ہزار 300 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتحپور روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بمقام غرشین مرغوں کی لڑائی میں مصروف ملزمان اسداللہ ولد میاں سید سکنہ پیر چم دیولئ، عبداللہ ولد عبد الوہاب سکنہ برپلوشاہ ڈھیرئی، منصور محمد ولد اول محمد سکنہ کبل، علی شاہ ولد گلشن سکنہ ٹھیکدارئی، ظفر علی ولد محمد یار سکنہ شاہ ڈھیرئی، باچا حسین ولد فراموش سکنہ مدین، ممتاز خان ولد حبیب اللہ خان سکنہ دیولئ، عبدلقہار ولد حبیب اللہ سکنہ دیولئ اور حسین علی ولد فضل ھادی سکنہ شین کو سٹے پر لگائی گئی رقم مبلغ 14 ہزار 300 روپے سمیت گرفتار کرکے جن کیخلاف تھانہ فتحپور میں مقدمہ درج رجسٹر کرلی گئی۔ترجمان سوات پولیس