پشاور (مانند نیوز ) میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ زندگی کو بامقصد بنانے اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم ضروری ہے،پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے،تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں،اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے’طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوںکی طرف راغب ہوں انکوہرقسم کی سہولیات فراہم کرینگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ جان و یانی ہائی سکول بوائز میں سالانہ سپورٹس پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی ‘ ایس پی سٹی طیب جان ‘ اقلیتی ممبر پرویز اقبال ‘فادر امتیاز پرکاش ‘ ڈی ایس پی مختیار ‘ والدین اور دیگر نے شرکت کیں اس موقع پر سکول پرنسپل ذیشان اشتیاق نے میئر پشاور کو خوش آمدید کہا تقریب میں طلبا نے سپورٹس کے حوالے سٹال لگائے تھے جس میں فینسی ڈریس شو’ بیلون ریس ‘پی ٹی ‘ رسہ کشی ‘دوڑ ریلی ریس’ ساک ریس ‘ رینگ ریس ‘ أٹیبلو’ وہیل بارو’ٹک آف فوار ‘ مارچ پاسٹ اور دیگرمقابلے کا انعقادکیاگیاتھا اس موقع پر میئرر پشاور حاجی زبیرعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ جان ہائی سکول گرلز اینڈ بوائز اور چرچ کیلئے سولرپینل فراہم کرینگے ‘ سکول کیلئے فرش بندی اور ٹف ٹائل لگائے جائینگے ‘ جبکہ سکول کی تزین وآرائش بھی کرینگے ‘ جبکہ گرائونڈ کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی فراہم کی جائیگی’ جبکہ 15 سپورٹس گیمزکے ساما ن بھی فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ‘ندگی کوبامقصد بنانے کے لئے تعلیم ضروری ہے اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں۔اس موقع پر سکول پرنسپل میئر پشاور حاجی زبیر علی ‘اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی اور اقلیتی ممبر پرویزاقبال ودیگر کو شیلڈسے نوازا اور نہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس سرگرمیاں کی طرف طلباء کو راغب کرنا خوش آئندہے جس سے طلبہ غیر ضروری سرگرمیوں سے بچ سکتے ہیں ‘ آج کے انتظامات بہتری ہے ‘ جس پر سکو ل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اس موقع پر سکول پرنسپل نے میئر پشاور اورر اے سی زینب نقوی کاشکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مقابلے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔