شانگلہ(مانند نیوز)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع شانگلہ کے سالانہ انتخابات برائے مکمل،حاجی نواب صدر منتخب۔ارکان کی خفیہ رائے دہی کے ذریعے گل زمان سیکرٹری ضلع اور اعزاز الدین نائب صدر منتخب ہوئے۔ تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے پریس سیکرٹری انعام الدین بابر نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہئے کہاکہ تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع شانگلہ کی نئی کابینہ کے انتخاب کا عمل برائے سیشن 25-2024 مکمل ہوا۔ ناظم انتخاب لیاقت حسین باچا کی نگرانی میں ارکان کی خفیہ رائے دہی کے ذریعے کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں حاجی نواب ایس ایس ٹی فزکس،میتھس ضلعی صدر، گل زمان ایس سی ٹی سیکرٹری ضلع، اعزاز الدین ایس ایس ٹی جنرل نائب صدر، نثار عادل ڈی ایم جائنٹ سیکرٹری، وکیل احمد ایس ٹی ٹی سیکرٹری مالیات اور انعام الدین بابر ٹی ٹی سیکرٹری نشر واشاعت منتخب ہوئے۔جبکہ ارکان اور نومنتخب صدر کی باہمی مشاورت سے شعبہ بہبود کے لئے مصباح الاسلام پی ایس ایچ ٹی، شعبہ کالجز کے لئے فضل احد ایس ایس ٹی، شعبہ خواتین کے لئے نجم الاسلام پی ایس ٹی، شعبہ تعلیمی تحقیق کے لئے ظہور الحق اے ٹی، شعبہ امداد طلبہ کیلئے عنایت الحق ایس ٹی ٹی، شعبہ نجی وحراء سکولز کے لئے رفیق احمد ایس پی ای ٹی، شعبہ تربیت کے لئے سعید خان ایس سی ٹی اور شعبہ افکار معلم کے لئے عنایت الحق ایس ٹی ٹی بطور نگران مقرر کئے گئے۔ آخر میں ناظم انتخاب لیاقت حسین باچا نے تمام نو منتخب ذمہ داران سے حلف لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے