بٹ خیلہ (مانند نیوز)طو طہ کان جیسے دور دراز دیہی علاقے میں فارمیسی اور ہیلتھ ایجوکیشن کی سہولت سے نہ صرف طلبا و طالبات میں پروفیشنل تعلیم کو فروغ ملے گا بلکہ گھر کی دہلیز پرتعلیم کے حصول سے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی اور علاقے میں ترقی وخوشحا لی آئے گی ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر حمید خان علامہ محمد الیاس الازہری قوم پرست رہنما اظہار خان حجت اللہ اورشاعر ساجد افغان نے ایس این کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسزطو طہ کان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیراحمداورڈاکٹر سید لیاقت رحمن نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کئے انھوں نے کہا کہ کالج میں فارمیسی بی کے ساتھ ساتھ مختلف ہیلتھ ٹیکنالوجیزکے ڈپلومہ کورسز شروع کئے جارہے ہیں جبکہ نرسنگ اور بی ایس تک توسیع کا بھی پروگرام ہے تاکہ بڑے شہروں کے مقابلے میں تمام سہولتیں مقامی سطح پردستیاب ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے