کراچی( مانند نیوز )ڈانس پارٹیوں اور کرائم کی پشت پناہی کرنے والے 4اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ سابق ایس ایچ او سمیت 9 اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کی پشت پناہی کرنے اور جرائم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی عبدالرؤف ،سابق ہیڈ محرر تھانہ درخشاں ہیڈ کانسٹیبل منصور،ہیڈ کانسٹیبل زبیر احمد اور کانسٹیبل کاشف کو نوکری سے برخواست کر دیا جبکہ دیگر 5 اہلکاروں کانسٹیبل ثاقب،کانسٹیبل مدثر، کانسٹیبل گل عباس ،کانسٹیبل عادل حسین کاور ہیڈ کانسٹیبل نعیم کو بھی سزائیں دی گئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے انکوائری میں سابق ایس ایچ او علی رضا لغاری ،سب انسپکٹر سلمان تھیبو،حبیب خان ،کانسٹیبل عاقب جاوید کے نام سامنے آنے پر مذکورہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔مذکورہ پولیس افسران اور اہلکار لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض ڈانس پارٹیوں کی پشت پناہی کرتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے