اسلام آباد (مانند نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے دیرینہ کارکن اور میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن ذیشان ملک کو پارٹی کا اسسٹنٹ سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا ہے۔ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ذیشان ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ ذیشان ملک نے اپنے کیرئیر کا آغاز پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر کیا اور نہایت خوش اسلوبی سے میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داری نبھائی۔ مریم نواز شریف کے پولیٹکل سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مشکل حالات میں پارٹی کے لئے ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ذیشان ملک کو اس عہدے پر ترقی دی گئی۔انہیں اس ترقی پر مبارک ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے