ہنگو(مانند نیوز) ماں بچے کی صحت،تندرست معاشرے کے لیے لازم و ملزوم ہے،محکمہ صحت زچہ بچہ صحت کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے،صحت مند بچہ قوم کی ضرورت ہے،ماں بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی پروگراموں اک انعقاد وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار بے نظیر نشو نما پروگرام کے نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد احمد نعیم اور دیگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں بے نظیر نشوونما پروگرام خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام ماں بچے کی صحت کے بارے میں عوامی آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیشن میں پراونشل کمیونیکیشن آفیسر نیوٹریشن ڈی جی ہیلتھ سیل مشتاق شینوراری،عبدالواحد خان،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ولایت شاہ،ڈکٹرصائمہ،،محکمہ صحت کی ایل ایچ ویز،ایل ایچ ڈبلیو سٹاف سمیت پیرامیڈیکس اور نیوٹریشن پروگرام سٹاف نے شرکت کی۔عوامی آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد احمد نعیم،مشتاق احمد خان،ڈاکٹر ولایت خان اور دیگر نے کہا کہ زچہ بچہ کی صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ صحت مند بچہ مستقبل کا۔معمار اور قوم کی ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے اولین ایک ہزار دن کی اہمیت انتہائی اہم ہے اس مدت میں بچے اور ماں کی صحت اور خوراک کا خیال رکھنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کی صحت کے تحفظ اور غزائی نشوونما کے ساتھ ساتھ تمام تر احتیاطی تدابیر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے،محمد احمد نعیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ نشوونما پروگرام محکمہ صحت کے تربیت یافتہ عملے کے تعاون سے دہلیز پر آگاہی کے اہتمام اور مناسب دیکھ بھال اور دوران پریگننسی تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد سے ماں اور بچے کی صحت کو لاحق خطرات کا خاتمہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے بے نظیر نشو و نما پروگرام۔جاری ہے اور ہمارے نیوٹریشن ہیلتھ سینٹرز سے خواتین کو ان کی صحت کے حوالے سے تمام معلومات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اس نیوٹریشن پروگرام کی افادیت سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔