کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی بنوں روڈ،چکرکوٹ،ہنگو روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ٹیم کوہاٹ نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے دودھ کے نمونے چیک کیے۔چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک ملک شاپ کوجرمانہ کیا گیا جبکہ دیگر ملک شاپ کہ دودھ کو تسلی بخش پایا گیا۔