شانگلہ(مانند نیوز)نوشہرہ مائننگ میں دھماکہ، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جان بحق، چار زخمی ہو گئے۔ بدھ کے روز نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی شاکوٹ نمبر2 خان پرویز لیز حاجی عبدلطاہر مائن میں کیس دھماکہ ہوا۔ شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں مائننگ کے دوران ملبے تلے مزدورں کے دب جانے کی۔ مائننگ کے دوران کھان گرنے کے باعث پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ملبے تلے دبنے والے مزدوروں میں چار افراد زخمی جبکہ ایک شخص جان بحق ہو گیا ہے۔ حادثے میں تمام زخمی ہونے والے مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولنس میں پبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیاجبکہ جان بحق محنت کش مزدور کے جسد خاکی کو مائننگ ڈیپارٹمنٹ ایمبولنس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔مائننگ حادثے کے دوران زخمی ہونے میں خائیستہ عمر 30 سال سکنہ شانگلہ۔صلاح الدین عمر 41 سال سکنہ شانگلہ۔جہان خان عمر 37 سال سکنہ شانگلہ۔جہان بخت عمر 55 سال سکنہ شانگلہ