اسلام آباد(مانند نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ ایک صفحے پر مشتمل ہے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب نے جاری کیا ہے۔عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیل منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔مختصر عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کے نواز شریف کو سزا سے متعلق 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے