وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل کے علاقہ شولام میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جہاں کہیں خاندانوں جماعت اسلامی پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ جسمیں ملک فراز خان وزیر، ملک نور سلا خان وزیر، ملک وارے خان وزیر اور ملک بارہ خان نے امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر ندیم خان کے موجودگی میں اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اہل علاقے نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لئے جماعت اسلامی کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے کئی بار حکومت حاصل کرنے کے بعد بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا اور نا ہی انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد عام عوام سے ملاقات کرنے کی بھی زحمت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار حکومت میں آنے والی پارٹیوں نے اکیسویں صدی میں بھی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے اور اسکے باوجود بھی بہت سے لوگ لا شعوری طور پر ایسی پارٹیوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ پروگرام کے دوران جماعت اسلامی کے قائدین نے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشائاللہ اگر اس بار جماعت اسلامی کو موقع ملا تو وہ شہر کے ساتھ ساتھ نصیر آباد کے ہر گاؤں میں گیس، بجلی، تعلیم، صحت اور پکی سڑکوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر فیض اللّٰہ، قیم جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر مولانا عمر وزیر، نافع ڈائریکٹر سیف الرحمن طیب اور جے آئی یوتھ صدر ممتاز خلیل نے ان کو تحریک میں خوش آمدید اور تمام شرکاء کو جماعت اسلامی کے مفلر پہنا دیا۔