اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے بروغل ویلی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے خصوصی کوششوں سے کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔بروغل ویلی ڈسٹرکٹ اپر چترال کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں کے باسی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے تقریباً 4مہینوں تک ضلع کے دیگر حصوں سے منقطع اور محصور ہوکر زندگی گزار رہے ہیں۔ امسال کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی کوششوں سے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن بروغل پہنچاکر علاقے کے باسیوں میں تقسیم کیا گیا۔ کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے راشن/ فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر سلیم اللہ خان نائب تحصیلدار نے بروغل ویلی کے جملہ خاندانوں میں تقسیم کیا۔ بروغل ویلی کے لوگوں نے سپیشل فوڈ پیکجز کا بندوبست کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال بلخصوص ڈپٹی کمشنر اپر چترال بروغل جیسے دور افتادہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ اپنا بھرپور امداد اور تعاون ائندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نیبروغل ویلی کے لئے سپیشل پیکج کے لئے خصوصی کوشش کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا اور فوڈ پیکجز/راشن بروقت بروغل پہنچانے پرکنگ سلمان فاؤنڈیشن اور ان کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔