اتر پردیش(مانند نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دلہے کو اپنی ہی شادی میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر مین پوری کے گاؤں گمبھیرا میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں بارات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی بارات پہنچی تو رسومات کا آغاز کیا گیا۔
اس دوران دلہا اپنے دوستوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف چلا گیا جہاں اس نے نشہ کیا اور پھر گانے پر ناچنا شروع کر دیا جسے دیکھ کر تقریب میں موجود مہمان حیران رہ گئے۔
متعلقہ: رخصتی کے دن دولہا فرار، دلہن تھانے پہنچ گئی
نشے میں دھت دلہے نے رقص کے دوران نازیبا حرکات بھی کیں جس پر دلہن اور اس کے گھر والے سخت ناراض ہوئے۔ دلہے نے دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اپنے ساتھ رقص کرنے پر مجبور کیا۔
دلہے کی بے حیائی دیکھ کر دلہن نے فوراً شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ باراتیوں نے دلہے کو سنبھالتے ہوئے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی۔
لڑکی کے انکار پر بارات کو مجبوراً واپس لوٹنا پڑا۔ دلہن کے اہل خانہ نے کہا کہ دلہے نے شراب پی کر جس طرح کا برتاؤ کیا وہ ناقابلِ برداشت تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے