وانا (مانند نیوز ) فرنٹیر پبلک سکول وانا میں سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے، سکول انتظامیہ نے پروقار پروگرام کا انعقاد کیا تھا اس میں طلبا کے والدین صحافی اور دیگر مختلیف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے لوگوں نے شرکت کی، اس دوران فرنٹیر پبلک سکول فار بوائز کے پرنسپل ”ماہید خان“ نے اس تعلیمی ادارے کی تاریخ اور وزیرستان میں انکی خدمات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے بتایا کہ فرنٹیر پبلک سکول وانا 1958 سے جنوبی وزیرستان وانا میں واحد تعلیمی ادارہ ہیں جو پیچھلے 65 سال سے جنوبی وزیرستان میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے اس سے وزیرستان کے ہزاروں طلبا اور طالبات مستفید ہوٸے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ فرنٹیر پبلک سکول وانا سے طلبا اور طالبات دونوں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی سکاٶٹینگ پر فرنٹیر پبلک سکول خصوصی توجہ دے رہا ہے پرنسپل نے کہا کہ فرنٹیر پبلک سکول بواٸے اور گرل دونوں میں سنکڑوں طلبا اور طالبات زیر تعلیم ہیں انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم وزیرستان کی روشن مستقبل کے لیے ادارے کو ہم مزید بہتر بناسکے انھوں مزید کہا کہ فرنٹیر پبلک سکول وانا کے طلبا ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے کوالیفائی ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مختلیف کلاسز کے سٹوڈنٹس سے بات ہوٸی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول پرنسپل ماہید خان کی نگرانی میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی سوشلاٸزیشن اور بچوں میں کانفیڈینس پیدا کرنے کے لیے اضافی تعلیم مثلاً مختلیف موضوع پر تقاریر اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے بھی پروگرام کیے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے