(مانند نیوز)جدید ترین گاڑی بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں انسانی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔
کمپنی کے مطابق آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا، نقص سامنے آنے پر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کو واپس منگوانے کا یہ اپنی نوعیت کا بڑا فیصلہ ہے۔
ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی، یاد رہے کہ جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوائی گئی ہیں ان میں 5 اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری اور ایکس ماڈلز شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے