پشاور(مانند نیوز) آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تحریک جوانان پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ورسک روڈ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر اکرام الدین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی شرکاء نے اے پی ایس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ بھولنے کا والا سانحہ ہے جس نے قوم کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے باعث اگرچہ قوم کو بہت بڑا نقصان ملا تاہم پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے متحد بھی کیا اور یہ احساس دلایا کہ ملک میں قیام امن کیلئے قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان اے پی ایس شہداء کے ورثا کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑی ہے اور ملک کی ترقی، قیام امن اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرتی ہیں کیونکہ اس تحریک کے بانی سابق جنرل حمید گل نے اس ملک و قوم کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ان کے پیروکار ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے