پشاور(مانند نیوز) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان کے بالائی چترال کی دور افتادہ وادی بروغل میں مقیم خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ھوئے 350 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ وادی بروغل کو سخت سردیوں کے موسموں میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے شدید برف باری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وادی بروغل دوسرے خطوں کے لیے ناقابل رسائی ہو جاتی ہے۔اس فوڈ پیکج میں تمام ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیک 95 کلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلو فائن آٹا، 5 کلو گرام دال چنا، 5 لٹر کوکنگ آئل اور 5کلو گرام چینی شامل ہیں۔ ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل سیکریٹری محکمہ ریلیف بحالی اور آبادکاری خیبر پختونخواہ کی خصوصی درخواست، اور NDMA، PDMA، UNOCHA KP، FAO اور اہثار فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ فوڈ پیکجز کا مقصد سردیوں کے شدید حالات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے درمیان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے ضروری غذا فراہم کرنا ہے جس سے وادی بروغل کے 2450 افراد مستفید ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے