وانا (مانند نیوز) وانا کونسلر اتحاد کے صدر چیئرمین قمر عباس وزیر نے چیئرمینوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی وزیرستان کی بفرکیشن لوئر اور اپر وزیرستان کے نام سے ہو چکا ہے، لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور سعید خان کے پاس ایڈیشنل چارج جنوبی وزیرستان لوئر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اے ڈے لوکل گورنمنٹ کا روایہ غیر مناسب ہے، ہمارے مسائل کی شنوائی بروقت نہیں کر رہا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور سعید ضلع ٹانک کے گودام میں بیٹھ کر ہمارے وسائل ضائع کر رہے ہیں، منتخب نمائندوں کے مسئلے مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں اس حوالے ڈپٹی کمشمنر جنوبی وزیرستان لوئر کو باقاعدہ درخواست بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو اضلاع میں تقسیم ہونے سے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کیلئے الگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی عمل میں لایا جائیں، کیونکہ یہ ہمارا قانونی حق ہے۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا سے پر زور اپیل کی کہ ہمارا مطالبہ جلد از جلد حل کیا جائے، اگر تین 3 دنوں کے اندر ہمارا مسئلہ حل نہ کیا گیا انور سعید خان سے چھٹکارا نہ دلایا تو مجبورا” اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور سعید کے ضلع ٹانک میں موجود آفس کو احتجاج تالے لگائیں گے، جس کی تمام ترذمہ داری حکام پر ہوگی۔ اس موقع پر وانا کونسلرز اتحاد کے جنرل سیکرٹری کریم اللہ وزیر اور ویلیج کونسل علجہ کے چیئرمین احمد خان وزیر، چیئرمین وارے خان وزیر، چیئرمین صدام وزیر، چیئرمین شیراسلم وزیر، چیئرمین خلیل اللہ وزیر و دیگر چیئرمینز موجود تھے۔