جمرود(نمائندہ مانند )جمیعت علماء اسلام خیبر کے زیر اہتمام تاریخ کا سب سے بڑا اسلامی ٹیسٹ، پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد، پہلے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے گئےتفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ضلع خیبر کے جائنٹ سیکرٹری محمد کریم آفریدی کی ذاتی کاوش سے منعقدہ تاریخی اسلامی ٹیسٹ کے طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ کیٹیگری میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے گئے،اس حوالے سے ایک پروقار تقریب جمرود سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی تقریب میں جمیعت علمائے اسلام خیبر کے جائنٹ سیکرٹری محمد کریم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس، امیر ضلع خیبر مولانہ حضرت خان، تحصیل باڑہ کے چئرمین مفتی کفیل،جے یو آئی جمرود امیر گل نواز، جمرود جنرل سیکرٹری دلاور درویش، عبدالقدیر، سعید اللہ،نورالامین حقانی، سماجی کارکن اسلام بادشاہ، مختلف مدارس و سکول کے طلباء و طالبات، علمائے کرام، سماجی کارکن، میڈیا و دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔پہلے اسلامی ٹیسٹ میں ضلع بھر سے 18 سو سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی جسمیں طلباء کیلئے الگ تین پوزیشن جبکہ طالبات کیلئے الگ تین پوزیشن رکھے گئے تھے، ٹیسٹ کے تمام انتظامات و انعامی رقم جائنٹ سیکرٹری محمد کریم نے زاتی جیب سے ادا کئے ہیں، ٹیسٹ کے نتائج میں طلباء و طالبات کیٹیگری کے پہلے تین پوزیشن ہولڈررز کو آج کے پروقار تقریب میں انعامی رقم حوالہ کئے گئے طلباء کیٹیگری میں پہلا پوزیشن لقمان اسلم نے حاصل کیا جسے 1 لاکھ روپے انعام دیا گیا، دوسری پوزیشن ساحل خان اور نظیر احمد نے حاصل کی جسے 50،50 ہزار انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن بالترتیب صابر اللہ،عبدالرحمن اور ساجد نے حاصل کی جسے 30،30 ہزار انعامی رقم ملا، اسی طرح خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن انیسہ، سادیہ نے حاصل کر کے 1 لاکھ انعامی رقم دیا گیا، دوسری پوزیشن انمول نے حاصل کی جسے 50 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن فرحانہ اور شبنم نے حاصل کرکے 30،30 ہزار انعام کے حقدار قرار پائے،اسی طرح بالترتیب طلباء و طالبات کو 5 لاکھ مالیت کے انعامات دیئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے مٹی نے ملک کو اعلیٰ ترین افراد دئے جو مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ کی توسط سے اس قسم کے تقاریب میں مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا،تحصیل باڑہ کے چیئرمین مفتی کفیل کا کہنا تھا کہ اسلامی ٹیسٹ کے انعقاد سے نا صرف دینی علوم سے آگاہی میں مدد ملے گی بلکہ طلباء و طالبات کو اسلامی معلومات بھی حاصل ہونگے انھوں یہ بھی کہا کہ محمد کریم کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ ایک نئے ویژن و حکمت عملی کے تحت وہ بذات خود اپنے جیب سے اس طرح اہم سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں،پروگرام کے آخر میں جمیعت علمائے اسلام کے جائنٹ سیکرٹری محمد کریم آفریدی نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدمت کے تحت میدان میں اتر کر اس معاشرے کے ہر مکتبہ فکر کے افراد کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے انھوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اگر نوجوانوں کو مثبت و پیشہ ورانہ سرگرمیوں تک راغب کی جائے تو یہی نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر سمیت ضم اضلاع میں طویل دہشت گردی کی لہر نے نا صرف ہزاروں افراد ہم سے جدا کئے بلکہ تعلیمی ادارے، مدارس اور جنازے بھی نشانہ بنائے گئے لیکن اب مزید نقصانات و دہشت گردی کے متحمل نہیں ہوسکتے اسلئے ملک کے ذمہ دار سن لیں کہ اب ہمیں ترقی کا سوچنا ہے اور ترقی و خوشحالی کیلئے سکول، کالجز یونیورسٹیز مدارس اور گھر بار آباد کرنے ہونگے،