لاہور (مانند نیوز)پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹرویز سید عمران کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم تھری بھی فیض پور سے رجانہ تک بندکی گئی۔موٹروے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی شدید دھند کے باعث بند رہی، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے گدو تک حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کیلئے بند رہی۔ترجمان نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،ٹریفک روانی متاثر ہوئی، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے