پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کیلئے 50لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کردیا ‘اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ’25 دسمبر سے قبل تزین وآرائش اوردیگرکاموں کو مکمل کیاجائیگا۔گذشتہ روزسٹی کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی مہمان خصوصی تھی جبکہ صلعی امیر جے یو آئی احمد علی درویش ‘ جے یو آئی رہنما ارباب فاروق جان ‘جس میں کرسچن کمیونٹی کے بشپ فلک شیر’ہندوکمیونٹی کے پنڈت شام لال’ مینیارٹی ممبر سردار پرویندر سنگھ ‘پادری پاسٹرصاحباں اوردیگر فیملیزنے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پراقلیتی برادر نے میئرپشاورکاشانداراستقبال کیااوران پرپھولوں کی پتیاں نچاورکیں اورشاندارا ستقبال کیا ‘ اس موقع پرمیئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ کرسمس کے پروگرام انعقاد پرمبارکباد دیتاہوں ‘اقلیتوں کے محرومیوں کاازالہ کرینگے ‘میری حتی الوسع کوشش ہوتی ہے اقلیتوں کے ضروریات انکی دہلیزپرپورکرسکوں ‘انہوں نے کہ آپ لوگوں کیلئے آپکے ممبران کے ساتھ رابطے میں رہتاہوں انہوں نے کہاں کل بروزپیر سے آپکے عبادگاہوں جس میں چرچ ‘ مندر اورگوداروں کا سروے کرکے ٹھیکیدار سے کام شروع کرنے کے احکامات صادر کئے ‘انہوں نے کہاکہ آپکی درخواستیں موصول ہوچکی ہے اورا نشاء اللہ تمام مسائل حل کئے جائینگے ‘ اس موقع پر ا قلیتی برادری کے میئرپشاور کو چادراور پھولوں کا تحفہ بھی پیش کیا اس موقع پرمیئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کرسمس کے موقع پرکیک بھی کاٹ اس موقع پراقلیتی ممبران نے میئر پشاورکا شکریہ اداکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے