پشاور(مانند نیوز) ٹل میں سہارا ویلفیئر ارگنائزیشن زیراہتمام ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد ہوا۔جس میں سیاسی و سماجی شخصیات،سیکورٹی افسران، عمائدین علاقہ،سرکاری اور نجی سکولوں کے ٹیچرز سمیت مختلف مکاتب فکر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سمینار سے سہارا ویلفیئر ارگنائزیشن رہنما طفیل محمد خان نے سیمینار بارے شرکاء اور اداروں کے افسران کو تفصیل کیساتھ بریف کیا۔سیمینار سے سیاسی شخصیات حافظ عبدالہادی عتیق الرحمن،میجر حارث،چائلڈ پروٹیکشن افیسر افضل شاہ،شہزاد خان،ملک اختراللہ،ملک ضیائالدین اور دیگر نے خطاب کیا۔آزاد امیدوار حافظ عبدالہادی۔عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے تعلیم جیسے اہم موضوع پر سیمنار کا انعقاد ایک نہایت بہترین اقدام ہے۔انہوں نے آئے ہوئیشرکاء سے تعلیم میں بہتری لانے میں اپنا اپنا کردار کرنے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ ہر طبقے کے لوگوں کوچاہیے کہ نئی مستقبل کیلئے ابھی سے سوچنا ہوگا۔جب تک ہمارا تعلیمی ماحول ٹھیک نہیں ہوگا۔ہمارا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی۔سیمینا کے آخر میں سرکاری سکولوں کے غریب اور یتیم بچوں میں موسم گرما کے گرم یونیفارم اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا مقررین نے سہارا ویلفیئر کیساتھ نیک کاموں میں مکمل تعاون کرنے کا عزم کیا۔