پشاور(مانند نیوز) چترال لائرز فورم پشاور کے زیر اہتمام نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ نیوبار روم میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس(ر) خالد محمود تھے اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر طارق افریدی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری لاجبر خان خلیل ایڈوکیٹ،پشاور بار کے صدر اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ، نور عالم خان ایڈوکیٹ، شاہد رضا ملک ایڈوکیٹ، ہدایت اللہ آفریدی ایڈوکیٹ،پشاور بار کے سیکرٹری سمندر خان ایڈوکیٹ،انصاف لائیرز فورم کے صدر علی زمان ایڈوکیٹ، ملگری وکیلان امجد مروت ایڈوکیٹ،پشاور اور چترال سے تعلق رکھنے والے کے معروف سینئروکلاء سمیت خواتین وکلاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چترال لائرز فورم کی نومنتخب کابینہ سے سابق جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس (ر) خالد محمود نے حلف لیا کابینہ ارکان میں چیئرمین مطیع الرحمن، پیٹرن ان چیف چیئرمین شاکردین،سینیئر نائب صدر شکیل دورانی صدر رحمت علی شاہ نائب صدر محمد اشتیاق جنرل سیکرٹری خادم الاسلام فائنانس سیکرٹری سلیم الدین پریس سیکرٹری محمد نظیر اور جائنٹ سیکرٹری کا حلف عبدالقاسم علی شاہ نے لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ خالد محمود پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر طارق افریدی ایڈوکیٹ اور چترال لائرز فورم کے صدر رحمت علی شاہ نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور جمہوری تقاضوں کے ساتھ بار اور بینچ کے بہتر پیشہ ورانہ تعلق سمیت انسانی حقوق کے لیے کام کیا ہے مقررین نے کہا کہ چترال لائرز فورم وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک کردار ادا کیا ہے چترال لائرز فورم کے نو منتخب صدر رحمت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال لائیر فورم صرف چترال کے وکلاء کیلئے نہیں بلکہ تمام قوموں زبانوں اور سیاسی اور علاقائی فورمز سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی اور انسانی حقوق کی حفاظت سمیت جدید تقاضوں سے ہم اہنگ ماحول پیدا کرنے کے لیے وکلاء کی ضروریات کے پیش نظر تمام کوششیں برو کار لائے گی اور پشاور بار سمیت ہائی کورٹ بار اور صوبے کے تمام وکلاء کی ہر تحریک اور جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گی اس موقع پر مقررین مہمانوں اور شرکائے تقریب نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی. جسکے بعد شرکا کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔