وانا (مانند نیوز) سپیئریر سٹی ماڈل سکول ڈبکوٹ وانا میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسمیں علاقے کے مشران، نوجوانان، پرنسپل حضرات کے علاؤہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، پروگرام میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں مہمانوں نے ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل موسی نیکہ سکول اینڈ کالج جناب گل حسن وزیر تھا،اس موقع پر پرنسپل موسی نیکہ سکول اینڈ کالج گل حسن وزیر نے اپنے خطاب میں بچوں کو خوب دل لگا کر پڑھنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان جس چیز کا پختہ ارادہ کرلیتا ہے تو اس کے راستے میں کوئی چیز بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔انہوں نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ غربت تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں، محنت سے ہی روشن مستقبل کا خواب تعبیر ہو سکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ وانا سکولوں ہی سے تعلق رکھنے والے ماضی میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے فارغ ہوئے ہیں، موجودہ وقت مقابلے کا ہے اور اس جدید دور میں محنت ہی سے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو کل آپ ہی قوم کی خدمت کرینگے۔ اور قوم کی مختلف صورتوں میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔اس موقع پر سپیئریر سٹی ماڈل سکول ڈبکوٹ وانا کے پرنسپل زیر محمد وزیر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور کہا کہ انتہائی ٹف کنڈیشن میں علاقے میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے ہیں، تاکہ بچے بڑے تعلیمی اداروں میں نام پیدا کریں، سپیئریر سٹی ماڈل سکول ڈبکوٹ وانا تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ آخر میں پرنسپل زیر محمد وزیر نے مہمانوں اور اپنے سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔