چترال (مانند نیوز)گورنمنٹ سنٹینیل ہائی سکول چترال سائنس اینڈ آرٹس نمائش 2023 میں دلچسپ لمحات کا اختتام منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان یوسفزئی مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی، ڈی ڈی اوا شاہدحسین، سکول کے پرنسپل اور اساتذ ہ اوران تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحتیں نکھر جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہے اور جو قومیں تعلیم میں پیچھے رہ جاتی ہے ان کا نام ونشان نہیں رہتا۔اس موقع پر سائنس اینڈ آرٹس نمائش میں بچوں کی بنائی ہوئی اشیاء رکھی گئی تھی جس میں مہمان خصوصی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے