اپر چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ”خوشحال خیبرپختونخوا”پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عام عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان نے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کرکے پرائس چیکنگ کی۔دوران پرائس چیکنگ اپ نے کاروباری حضرات کو سرکاری نرخنامہ پر عمل کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ کاروبار سیل کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف جگہوں میں ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ طلب کیا اور سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اپ نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ اپنے گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی سے متعلق بھی اگاہ کیا۔