پبی (مانند نیوز)جماعت اسلامی نے متفقہ طور پر مو لا ناسمیع الرحمن یوسفی مہتمم مدرسہ تفہیم القرآن پبی سٹیشن کو جماعت اسلامی پاکستان پی کے 89 کیلئے امیدوار نامزد کیا تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن پبی سٹیشن میں جماعت اسلامی پاکستان پی کے 89 کے ارکان جماعت اسلامی کا خصوصی اجلاس زیر صدارت عنایت الرحمن امیر ضلع نوشہرہ جماعت اسلامی پاکستان منعقد ہوا۔درس قرآن و درس حدیث کے بعد تمام موجود ارکان جماعت اسلامی نے متفقہ طور پر محترم سمیع الرحمن یوسفی مہتمم مدرسہ تفہیم القرآن پبی سٹیشن کو جماعت اسلامی پاکستان پی کے 89 کیلئے امیدوار نامزد کیاامیر ضلع نوشہرہ جناب عنایت الرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں پی کے 89 کے عوام کو خوش قسمت قرار دیا کہ ان کے ووٹ کیلئے ایسا امیدوار مل گیا جو کہ ایک جید اور با عمل عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہے۔ حلقہ کے عوام کے پاس وہ عذر بھی عنداللہ باقی نہیں رہا کہ موزوں امیدوار نہ مل سکاانشاء اللہ جیت حلقے کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان ترازو کے نشان کی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے