سوات (مانند نیوز) ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر رات گئے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا سرپرائز ویزٹ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجود صورتحال کے پیش نظر رات گئے تھانہ شموزئی، کبل اور کانجو سمیت مختلف چیک پوسٹوں کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانوں کے مرکزی دروازوں اور واچ ٹاورز میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ موجود اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کی انسپکشن کرتے ہوئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کرنے، دوران ڈیوٹی احتیاطی تدابیر اپنانے، موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے اور علاقائی امن اور انسداد جرائم پر گہری نظر رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔اس موقع پر انہوں تھانوں میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ اور سرکاری اسلحہ کو بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے حوالات میں بند قیدیوں کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے محرر سٹاف کو تھانوں میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھنے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کئیں۔اس دوران انہوں نے اپنے فرائض منصبی میں الرٹ اور ایکٹیو رہنے والوں پولیس افسران و جوانوں کو شاباش بھی دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے