سوات(مانند نیوز) ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کیلئے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سیکیورٹی آڈٹ کرنے کیلئے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے، امن وامان کو برقرار رکھنے کےلئے جرائم پیشہ عناصر مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے لازمی استعمال کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ انہوں نے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ اشخاص کو اندر جانے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور تمام متعلقہ افراد کا ٹریننگ سکول کے اندر جاتے وقت باقاعدہ رجسٹر میں انداراج کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے ٹریننگ سنٹر کی بیرونی دیواروں پر قائم تمام واچ ٹاورز میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کا بھی جائزہ لیا اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے ہدایات جاری کئے۔