ایبٹ آباد (مانند نیوز)ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر کے دوران ریونیو میٹرز، ٹیکسز اور پلیوں کی تعمیر اور دیگر معاملات کے حوالے سے اجلاس پیر کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو میٹرز، پلیوں، دیواروں کی تعمیراور دیگر تعمیرات کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے روڈ کی تعمیر کے دوران سیفٹی، کوالٹی ورک، پلیوں کی قدرتی اعتبار سے تعمیر، اہلیان علاقہ سے مسائل کے فوری حل، ریونیو میٹرز کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اوراس بات زور دیا کہ سیاحت کی ترقی اور اہلیان علاقہ کو آمدورفت کے لیے بہترین سٹرک کی تعمیرانکے مسائل کے حل اور سٹرک پرسہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، ایکسین روڈز سی اینڈ ڈبلیو، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن،تحصیل ریونیو سٹاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے