سخاکوٹ(مانند نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے اسرائیل کافلسطنیوں پر مظالم امت مسلمہ اور انسانیت کیلئے بڑا چیلنج ہے ایک سروے کے رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی بمباری میں بیس ہزار فلسطینی شہید جبکہ پچاس ہزار زخمی ہو ئے جبکہ حقیقت میں پچاس ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہیں۔اسرائل جنگ میں فسفورس بم کااستعمال کر رہا ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن سخاکوٹ میں جماعت اسلامی حلقہ پی کے 24کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صہیب الدین کاکاخیل، جماعت اسلامی حلقہ این اے 9کے نامزد امیدوار مولانا جمال الدین، حلقہ پی کے 24کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار رضوان اللہ مہمند، ضلعی امیر ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 23شہاب حسین،جے آئی یوتھ ضلع ملاکنڈ کے صدر حاضرمحمد، جماعت اسلامی تحصیل درگئی امیر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری رشید احمد قاضی اور الخدمت فاونڈیشن ضلع ملاکنڈ کے صدر سہیل احمدخٹک نے بھی خطاب کیا۔سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ساٹھ اسلامی ممالک یہ نہیں کرسکتے کہ وہ اسرائیلی حملے روکیں اور فلسطین کیلئے اواز اٹھائے اوآئی سی انجمن امریکہ غلامان،بزدل، ڈرپوک اور غدار رسول ہیں۔حماس مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہے شکست اسرائل کامقدر بن چکا ہے۔ امریکہ جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور وہ مدد کیلئے پونے دوارب مسلمانوں کو پکار رہی ہے مگر کوئی انکااواز نہیں سن رہا اور وہ امریکہ جیل میں بے یارومددگار پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ دباؤ پر ڈاکٹر شکیل افریدی کا نام ای سی ایل سے نکالنا چاہتے ہے مگر کسی صورت یہ دباؤ قبول نہیں کرینگے۔ہمارے حکمرانوں نے ملکی معشیت کابیڑہ تباہ کیا ہے بجلی، گیس، بے روزگاری،امن وامان،انصاف اور مہنگائی مسلط ہے ہر پاکستانی دولاکھ پچاس ہزار روپے مقروض ہے جن لوگوں گذشتہ67سالوں سے ملک پر حکمرانی کی ہیں وہ مجرم ہے خواہ وہ جج ہوجرنیل یا سیاسی پارٹیاں، روزمرہ ایشاء ادویات مہنگا غریب لوگوں کی زندگیاں اجیرن،بجلی بل میں گیارہ اقسام کے ٹیکس یہ ظلم،ڈاکہ اور عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہیں گیس بل میں 193فیصد اضافہ کیا گیا ہے ہمارے ملک پر ایک نمبرڈاکومسلط ہے اور وہ غریب عوام کاخون چوس رہا ہیں ہم آئی ایم ایف کے غلام ہے یہ ظلم کانظام، غندہ گردی،معاشی قتل اور بھتہ ہے۔عوام کوجن چیزوں کی ضرورت ہے وہ مارکیٹ سے غائب ہے یہ سب شوگرمافیا، آٹا مافیا اوریوریا مافیا ا ن لوگوں سے خیر کی توقع عبس ہیں۔ ججز، جرنیل اور پارلیمنٹرین پر بوجھ کم اور غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ زیادہ ڈالا گیا ہے یہ اشرافیہ جمہوریہ بدمعاش،چور،لوٹ مارطبقہ اور سمگلروں کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ عجیب ملک ہے جو حقوق کیلئے اواز اٹھاتا ہے انہیں غدار ٹہرایا جاتا ہے منظور پشتن کو فی الفور رہا کیا جائے۔ہم عوام کے اقتدار کے محافظ پلاٹ،پرمٹ کیلئے پارلیمنٹ نہیں گئے سود کے خلاف پارلمینٹ میں قانون سازی ہے۔ ناموس رسالت،حرمت پاسبان خیبرپختونخوا کے حقوق کے پاسبان ہم ہے۔سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف ہے سخاکوٹ کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ محمدزادہ اگرہ وال شہید کے کیلئے اواز سینٹ میں بلند کیااور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور سخاکوٹ اکر انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہر قسم کے تعاون کایقین دلایا۔سمگلروں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیاسینٹ میں صوبے کے حقوق کا جنگ اکیلا لڑ رہا ہوں سینٹ سے ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے خلاف اواز اٹھائی اور سینٹ نے اسے 2033تک توسیع دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں نے فلطینوں کے حقو ق کیلئے اواز بلند نہیں کی۔اس سے قبل سینٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جماعت اسلامی نے سخاکوٹ بازار میں غزہ مارچ کیا