پشاور(مانند نیوز)ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعوراجاگر کرنا اور عوام کو اس اہم جمہوری اور قومی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے اس جمہوری عمل میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک و قوم کے لئے صحیح قیادت کے چناو میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارمردان میں غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مختلف یونین کونسلوں کے خواتین سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند اور تحصیل تخت بھائی میں خاتون سوشل ورکر نصرت آرا نے ہندو کیمونٹی کے خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے اقلیتی خاتون سوشل ورکر ہریندر دیوی،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کینگہت سیمااور محمد عارف نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہاکہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کاحامل ہے، جمہوری نظام کی مضبوطی میں رائے دہندگان کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ووٹ کی طاقت کے استعمال کے زریعے عوام اپنے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کے زریعے سے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل میں نوجوان اور خواتین کا کردار سب سے اہم ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔ جمال شاہ نے عوام الناس خصوصا خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ مقررین نے کہا کہ ووٹ کااندراج اور حق رائے دہی کا استعمال قومی فریضہ ہے۔بدقسمتی سے لا علمی کے باعث خواتین کیووٹ کے اندراج کی شرح بہت کم ہے۔سول سوسائٹی اور سماجی تنظیمیں ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال بارے اہمیت کے لئے آگاہی کمپین کو فروغ دیں۔