پشاو(مانند نیوز)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان امتیاز خان نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل کود بچوں کی بہتر نشونما کے لئے لازمی ہے۔ تندرست معاشرہ بہترین قوم کو جنم دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان نے ہاکی میں ضلع مردان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر حبیب اللہ بیگ،ندیم خان،پیر محمد جلال اور نعیم خان بھی موجود تھے،امتیاز خان نے کہا کہ کھیلوں کے لئے ضلع مردان کی زمین کافی زرخیز ہے۔ سکولوں کے طلبہ میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لئے محکمہ تعلیم تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل کھود کسی بھی صحت مند معاشرے کی ضروری ہوتی ہے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کھود کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں شفا خانے ویران ہوتے ہیں اور اسی کھیل کھود سے آج کا نوجوان بے راہ وروی سے بھی بچ سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے