پشاور (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزیدامیدواران کا اعلان کردیا ہے۔ خدیجہ بی بی این اے 1 (چترال)، ڈاکٹر شیرباز این اے 3 (سوات)، مولانا خانزیب این اے 8 (باجوڑ)،سرزمین خان این اے 12(کوہستان) اور نثار مومند این اے 26 (مومند) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔ ممتاز علی خان پی کے 9 (سوات)، راجہ امیر زمان پی کے 12 (دیر بالا)، سرزمین خان پی کے 32 (لوئر کوہستان)، محمد ارشد خان پی کے 34 (بٹگرام) اور محمد صدیق پی کے 35 (بٹگرام) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔ شاہین ضمیر پی کے 40 (مانسہرہ)، شہناز راجہ پی کے 42 (ایبٹ آباد) اور ارم فاطمہ پی کے 47 (ہری پور) سے امیدوار ہوں گی۔ارزمین خان پی کے 68 (مومند)، عزیز غفار پی کے 72 (پشاور)، شگفتہ ملک پی کے 73 (پشاور) اور اظہار خلیل پی کے 78 (پشاور) سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔جواد خٹک پی کے 87 (نوشہرہ)، مسعود خلیل پی کے 91 (کوہاٹ)، عصمت اللہ خٹک پی کے 92 (کوہاٹ) جبکہ نوروز خان اورکزئی پی کے 95 (کرم) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔ اسی طرح نورانی خان پی کے 99 (بنوں)، ملک علی سرور پی کے 107 (لکی مروت) اور تیمور علی خان پی کے 113 (ڈی آئی خان) سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے