جمرود(نمائندہ مانند )جمرود پریس کلب انتخابات2024، الیکشن کمیٹی کا شیڈول جاری، اول شیرآفریدی چیئرمین اور محمدعمران سیکرٹری منتخباس سلسلے میں سات رکنی الیکشن کمیٹی جمرودپریس کلب کی میٹنگ ہوئی جس کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر اول شیرآفریدی الیکشن کمیٹی کا چیئرمین اور محمد عمران سیکرٹری منتخب کیا گیا۔جمرود پریس کلب کا الیکشن28دسمبر2023بروز جمعرات جمرودپریس کلب کے عمارت میں منعقد ہو گی جس میں ووٹنگ صبح 9بجے سے شروع ہوکر سہ پہر 2بجے تک بلاتاخیر جاری رہے گی اور کسی بھی ممبرکو دو بجے کے بعد ووٹ پول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ الیکشن 2024کی کابینہ ممبران کی تعداد آئین کے مطابق سات ہوگی جس میں صدر، سینئرنائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے عہدوں پر مشتمل ہوگی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم، 19-12-2023,سے20-12-2023تک الیکشن کمیٹی ممبران سے حاصل کرسکتے ہیں اور تمام امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی فارم 21-12-2023 سے 22-12-2023 رات 9بجے تک جمع کرسکتے ہیں 23دسمبر2023صبح 10بجے کو ابتدائی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی اور24-12-2023رات 9بجے تک امیدواروں پر اعتراضات بھی جمع کی جاسکتے ہیں، اعتراضات پر فیصلے اور کاغذات کی واپسی 25دسمبر 2023رات 9بجے تک کرسکتے ہیں۔ اسی طرح امیدواران کی حتمی فہرست 26دسمبر 2023کو آویزاں کی جائے گی اورالیکشن کمپئن 26دسمبر 2023 رات 12بجے ختم ہوگی۔ جبکہ 28دسمبر 2023 بروز جمعرات انتخابات ہونگےالیکشن کمیٹی نے امیدواروں کیلئے ہدایات بھی جاری کئے جسکے مطابق الیکشن کے دن جمرودپریس کلب کے ممبرز کے علاوہ کسی بھی شخص کو بلڈنگ کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی بھی ممبر کی جانب سے ووٹ پول کرتے وقت بیلٹ پیپر پر مہرکے علاوہ پین یا کسی دوسرے طرح کے نشان لگانا سختی سے منع ہوگی، نشان کی صورت میں ووٹ مسترد ہوگی جبکہ کاغذات وصولی کے بعد نتائج تک انتخابات کے حوالے سے کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے