بٹ خیلہ (مانند نیوز)ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین کی چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دفاترکی تالہ بندہڑتال و دھرنے کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے جبکہ سینٹری سٹاف نے احتجاجا دوہفتوں سے صفائی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے بٹ خیلہ سٹی کے بازار اور گلی کوچوں میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیرلگ گئے ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں اور شہریوں کوسخت مشکلات کا سا منا ہے ٹی ایم اے کے ملازمین خصو صا کلاس فو ر اور صفائی کے غریب عملے کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے کیونکہ دکاندار وں نے انھیں ا دھار پر سودا سلف دینا بند کر دیا ہے ملازمین کی نمائندہ تنظیم متحدہ ایمپلائزیو نین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے صدر انور خان اور جنرل سیکر ٹری فضل غفار نے خبردار کیاہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی کا بندو بست نہ کیا گیا تو صفائی کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی بھی بند کر دی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے