وانا (مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر صدر مولانا عمر وزیر نے وژن سکول سپین کے طلبہ میں موسم سرما کی گرم سویٹزر تقسیم کئے۔ اس موقع پر قیم ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر اور وژن سکول کے پرنسپل ولی محمد وزیر کے ہاتھوں سے طلباء کو سکول کے گرم سویٹزر حوالے کئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مولانا عمر وزیر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر علاقے اور ہر دور میں تعلیمی مد میں کافی خدمات سر انجام دئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی معاشرے میں ترقی آجاتی ہیں۔ اس لئے الخدمت فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح تعلیم کو عام کرنا اور تعلیم کے سلسلے میں درپیش مسائل کو حل کرنا سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر قیم ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمتِ پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر وژن سکول سپین کے پرنسپل ولی محمد وزیر نے الخدمت فاونڈیشن کے اس شاندار کاوش کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور الخدمت فاؤنڈیش کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔