اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا شفاف انعقاد ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جسے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے پوری ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے حوالے سے اپنے دفتر میں ریٹرننگ آفیسران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے NA-1 چترال کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم ریٹرننگ آفیسر جبکہ PK-1 چترال کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال احسان الحق ریٹرننگ آفیسر ہیں۔ اسی طرح PK-1 چترال کے لئےSDEO موڑکہو/تورکہو امتیاز اور تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/ تورکہوامین الرحمن کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران NA-1 چترال اور PK-1 چترال سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر چترال محمد عرفان بھی موجود تھے۔