ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ضلع بھرمیں گران فروشوں، ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران باقاعدگی سے مختلف بازاروں کے دورے کررہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر نے اپنے دیگر ٹیم کے ہمراہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ملاکنڈ ٹاپ،تھانہ اور پل چوکی بازاروں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی کرنے پر 12 افراد کو جیل بھیج دیا جبکہ کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈ یا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو دکاندار سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرتے ہیں۔عوام کو چاہیے کہ ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو پوری اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے