ایبٹ آباد (مانند نیوز)جنرل الیکشن 2024 کے لیے ایبٹ آباد کے نامزد ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آفس/ دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ریٹرننگ افسران/ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری مکمل کرنے، سٹاف کی ٹریننگ، سکیورٹی کی فراہمی، سٹاف کی فراہمی، الیکشن سٹاف کی ایریا تک رسائی، گاڑیوں کی فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔ حلف برداردی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان خان، ریٹرننگ آفیسر این اے 17 ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد ارشاد، ریٹرننگ آفیسر این اے 16 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 سیکرٹریریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر ارشد، ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر خان خلیل، ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے -44 ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد ادریس، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے-16 نصیر احمد، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے-16 ثاقب رحمان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے-17 سردار ارشاد علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسر این اے-17 سردار محمد نواز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 لیاقت علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 زیبر علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 چن زیب خان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 نقاش خان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-44 جعفر رحمان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرپی کے-44 مظفر علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 منیب الرحمن، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے -45 اسد علی خان نے شرکت کی اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے