وانا (مانند نیوز) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ظفرالاسلام خٹک نے لوئر جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا، انکے ہمراہ ڈی جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان، ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر اشفاق خان اور اے سی وانا فیصل اسمعیل بھی موجود تھے۔ جہاں جمعرات کے روز احمدزائی وزیر قبائل کے ساتھ اپر کیمپ میں ایک گرینڈ جرگہ کیا، جرگے میں احمدزائی وزیر قبائل کے سرکردہ عمائدین نے شرکت کی۔ جرگہ کے ابتداء میں کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبیلوں کے اجتماعی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرینگے، انہوں نے جرگہ کو یقین دلایا کہ انگو اڈہ بارڈر پر دھرنا دینے والے لوگوں کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وانا کے علاقہ کارکنڑہ سے شروع ہونے والی سڑک کو قوم کی باہمی مشاورت سے تعمیر کرنے کی کوشش کروں گا، میریکوشش ہوگی کہ اس سڑک کو آبادی میں تعمیر کیا جائے گا۔ تاکہ عام عوام کو سہولت ہو۔ اس موقع پر ملک علاؤالدین، ملک یارمحمد، ملک جمیل، ملک طارق اور ملک سید الله وزیر نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے، قبائلی عمائدین نے کمشنر کے سامنے انگور اڈہ بارڈر پر لوگوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کی، قبائلی عمائدین نے زمینی تنازعات خاص کر وادی گومل کو انگریز مثل/ ریکارڈ کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، اور ڈیمارکیشن کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی درخواست کی، قبائلی عمائدین نے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع ٹانک میں جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کی موجود پراپرٹی وزیر اور محسود قبائل کی مشترکہ ہے۔ لہذا اس میں وزیر قوم کا اپنا شئیر دیا جائے، پولیس کو لوئر جنوبی وزیرستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی جائیں۔قبائلی عمائدین نے یہ بھی کہا کہ موسیٰ نیکہ پبلک سکول وانا کا نام برقرار رکھ کر گورنر ماڈل سکول کا نام ڈاکومنٹس سے ختم کیا جائے۔بعد ازاں کمشنر ظفر الاسلام خٹک نے جرگہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ 9/11 کے بعد احمدزائی وزیر قبائل کی دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں بے تحاشا قربانیاں دی ہیں، حکومت کو آپکے قربانیوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قبائل کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، آپکے مسائل کا ہمیں ادراک ہے۔کمشنر نے کہا کہ انگور اڈہ میں ایک میں سے زائد کا عرصہ ہوگیا,جو مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات بارے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، انکے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوشاں ہو، انہوں نے کہا کہ تمام قبیلوں کے زمینی تنازعات کو باہمی مشاورت سے حل کرینگے، کسی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمینی تنازعات کو قبائلی عمائدین کی رضامندی سے ختم کئے جائیں، وہ آپ لوگوں پر ڈیفینڈ کرتے ہیں کہ یہ مسائل آپ لوگ جرگہ کے ذریعے، عدالت، رواج اور شریعت سے حل کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور انتظامیہ انکو حل کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے