شانگلہ(مانند نیوز )شانگلہ کے معروف ماہر تعلیم فیروزشاہ چالیس سالہ تدریسی عمل مکمل کرنے کے بعد فرائض منصبی سے ساٹھ سالہ عمر پورا ہونے پر سبکدوش ہوگئے،ان کے اعزاز میں زبردست الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ہیڈ ماسٹر فیروز شاہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول ماچاڑ میں چالیس سال درس و تدریس کے دوران ہزاروں کامیاب شاگردان کو پڑھایاجو آج مختلف سرکاری ملازمتوں میں ملک و قوم کی خدمت اچھے طریقے سے کر رہے ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ پر موصوف کے شاگردان اور علاقہ مکینوں کے جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید الحسین، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ابرار حسین جناح، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل، اے ڈی ای او اصف علی شاہ، ریڈر محمد افسر خان، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نادرا آمان اللہ خان،کاروباری شخصیت بخت عالم خان، ماسٹرمحمد سلیم،محمد زمان،سید ساجد شاہ،محمد یونس، پولیس آفیسر سیف اللہ خان، اکبر خان،عنایت اللہ، محمد قیوم ہاشمی، محمد واحد، عبد اللہ شاہ، سرنزیب خان،عمر حیات خان،لیٹی گیشن افیسر شاہین شاہ، ہیڈکوار ٹریفک انچارج طاہر شاہ، سینئر سٹینو گرافرصابر شاہ،ٹریفک وارڈن بہادر شاہ، عدنان احمد ایڈووکیٹ،فضل نواب، واحد خان، مدرس صابر شاہ،محمد زیب، محمد قوی، سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن علی شاہ خان، ایجوکیشن فاونڈیشن کے محمد عرفان، شجاع الرحمان،گل فراز، لائن آفسر مسعود خان،مولانا فضل سبحان،محمد عالم،محمد واحد، علی رحمان، ہدایت اللہ، سمیع اللہ، مومن خان، حبیب خان، فضل احد،شاہ زرین، عزتمند، سید احمد، خائستہ رحمان، فضل سبحان آف کوٹکے، کلیم اللہ، واحد عالم، رشید احمد زکرے،نظر گل، عرفان اللہ، امیر عالم، عابد اللہ، شیر عالم خان، محمد خان،امیر اکبر، محمد اسماعیل، عمرا خان صدر وکلاء کلرک ایسوسی ایشن سمیت سکول اساتذہ اور موصوف کے شاگردان اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہیڈ ماسٹر فیروزشاہ کو یادگاری شیلڈز،تحائف پیش کئے اور رخصتی پر ہار پہنائے۔اس موقع پر فیروزشاہ کے شاگردان ابدیدہ ہوگئے اور ان کے انتہائی لگن، شفقت اور محنت سے ان کے پڑھائے گئے لمحات یاد کئے۔۔