جمرود(نمائندہ مانند )میرے بھائی حسین جس کی عمر 14سال اور ساتویں جماعت کا طالب علم ہے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اگر کوئی جرم کیا ہے توعدالت کے سامنے پیش کیا جائے،ظہور خان کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق جمرود ورمنڈو میلہ سے تعلق رکھنے والے ظہور خان نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ھم پرامن لوگ ہیں اور ہمارے خاندان کے لوگ سرکاری عہدوں پر ایف سی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ میں نے خود بھی ایف سی میں خدمات سرانجام دی ہے تاہم گزشتہ رات کو ایف سی اہلکاروں نے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر میرے چھوٹے بھائی حسین کو جس کی عمر 14 سال ہے اور سرکاری سکول میں ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے اسکو اٹھا کر ساتھ لیکر گئے تاہم اب ہمیں یہ نہیں بتایا جارہا ہے کہ اسکو کس جرم میں اٹھا کر گرفتار کیا گیا ہے۔ظہور خان نے کہاکہ ہم حکومت اور اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے تاہم ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بھائی نے کیا جرم کیا ہے اور اگر جرم کیا ہے تو اسکو عدالت میں پیش کیا جائے۔ظہور خان نے کہاکہ ہم پرامن و امن پسند لوگ ہیں،گھر پر چھاپہ مارنے کی بجائے اگر ہمیں کہا جاتا تو ہم خود اپنے بھائی کو پیش کردیتے۔ظہور خان نے کہاکہ میرے بھائی کو گرفتار کرکے کہاں لیکر گئے ہیں ہمیں بتایا جائے اور انصاف دیا جائے۔