پشاور(مانند نیوز) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی معاشی اور سیاسی اصلاحات کا لائحہ عمل لائی ہے کوئی لاڈلا، وڈیرہ اور بادشاہی طرز کا طبقہ نہیں بننے دیں گے، طاقت براہ راست عوام کو اور اقتدار تمام عوامی طبقات کو دیں گے، عوام طاقت ور ہوں گے تو ریاست طاقتور ہوگی، امن ترقی پارٹی ایک تحریک، ایک نظریئے اور پاکستان کے مستقبل کا نام ہے، انتخابات میں لوٹوں اور لٹیروں کا مقابلہ کریں گے، شخصیات نہیں نظریات کی سیاست ہوگی، سیاسی جماعتوں پر مسلط موروثی سیاست کے علمبردار ملک پر بوجھ ہیں کسی کارکن اور عام آدمی کو آگے نہیں آنے دیا جاتا صوبوں، اور اجتماعی قیادت و دانش کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف پینتیس سال مرکز اور پنجاب میں حکمرانی کر چکے ہیں، زرادری، بھٹوز اور ان کے ساتھی سندھ پر قابض ہیں، بلوچستان میں مفاد پرست ٹولہ خود اپنے عوام کا استحصال کر رہا ہے خیبرپختونخوا میں چند خاندان حکمران رہتے ہیں، عوام کو کبھی اقتدار نہیں دیا گیا، لوگوں کا مسلسل استحصال اور ووٹ کو پامال کیا جاتا ہے، ووٹر کی عزت اور انصاف کو چھینا جاتا ہے ہم براہ راست عوام کو اختیار دے کر سیاست، قیادت اور اقتدار عوام کے حوالے کریں گے خود کوئی عہدہ نہیں، عوام کو عہدے اور منصب دیں گے یہی جمہوریت ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کیلئے منصب کے مطابق پورا لائحہ عمل لائی ہے، چاروں صوبوں کے عوام اس تحریک میں شامل ہوں انتخابات لڑیں، خود مسائل کے حل کیلئے بااختیار ہوں، ہم انصاف دلائیں گے، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے مایوس کارکنان انتخابات لڑیں امن ترقی پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے خود قیادت کریں تبدیلی ہم لائیں گے عمل اور اصلاحات سے، عوامی طاقت سے کوئی راستہ روکنے والا عوامی قوت کے آگے نہیں ٹھہر سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے