لاہور(مانند نیوز ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا فی امان اللہ ہوگیا ہے، کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہوسکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 سال بعد اپنے پارٹی انتخابی نشان سے محروم ہوگئی اور انتخابی نشان کے بغیر انتخابی میدان میں اترنا ناممکن ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اب بھی اپنا قبلہ درست کرلے۔ ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو ماتحت بنانے کے بجائے اداروں کے ساتھ رہ کر سیاست کریں، وکلا کے ایک ٹولے نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے