پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں کے لیے 53 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 165 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ اقلیتی نشستوں کے لیے 46 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی، عائشہ بانو، نادیہ خٹک اور آسیہ خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کیے جبکہ جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور، عظمی خان، بلقیس اور اے این پی کی خدیجہ نے کاغذات جمع کرائے۔ مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار اور شازیہ اورنگزیب نے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے وزیر زادہ اور جے یو آئی ف کے رنجیت سنگھ نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے