واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے سالانہ دفاعی اخراجات اور یوکرین کی امداد اور چین کو انڈو پیسیفک ریجن میں پیچھے دکھیلنے جیسی اپنی دفاعی پالیسیوں کیلئے 886 ارب ڈالر اضافے کیساتھ ڈیفنس پالیسی بل پر دستخط کردئیے۔ امریکی کانگریس نے ڈیفنس اینڈ پالیسی بل گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا، ہر سال منظور ہونے والے اس بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے لے کر بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کی خریداری تک ہر چیز شامل ہوتی ہے یہاں تک کہ بل میں تائیوان جیسے فارین پارٹنر کیلئے امداد کو بھی شامل کیاجاتا ہے۔ نئے بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 5.2 فیصد اضافہ، اور کل ملکی قومی سلامتی کے بجٹ میں 3 فیصد یعنی 886 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بل میں کچھ چینی بیٹریوں کی امریکی محکمہ دفاع کیلئے خریداری کو ممنوع بھی قرار دیا گیا ہے۔ نئے بل میں یوکرین کیلئے امریکی دفاعی امداد میں 2026 تک توسیع کرتے ہوئے 30ستمبر 2024تک ختم ہونے والے مالی سال کیلئے 300ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں،بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وہ کانگریس سے تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے