سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ کے ممتاز شخصیت اور نوجوان قیادت ڈاکٹر عماد خان حلقہ پی کے 24سے آزاد حیثیت کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔ ڈاکٹر عماد خان کو جلوس کی شکل میں اپنے حامیوں کسیاتھ ریٹرنگ آفسیر محمدعلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عماد خان نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہے الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑونگاخدمت خلق کے جذبے کے تحت میدان میں نکلا ہوں عوام سیاسی لوگوں سے تنگ اچکے ہیں سیاستدان الیکشن کے دوران عوام سے مسائل حل کرانے کے وعدے کرتے ہیں مگر منتخب ہونے کے بعد منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں اور عوام کے مسائل جوں کے توں رہتے ہے انہوں نے کہا کہ میرے دل میں غریب عوام کادرد ہے اور اسی جذبے کے تحت میدان میں نکلے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے عوام اس بار مجھ پر اعتماد کااظہار کرینگے۔